اہم خبریں

سیاہ فام کے قتل کے ملزم تینوں امریکی پولیس افسر بری

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک جیوری نے سیاہ فام باشندے مینوئل ایلس کے قتل کے الزام سے تینوں سفید فام پولیس افسران کو بری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تینوں پولیس افسران نے 2020 میں ٹیکوما کے علاقے میں مینوئل ایلس کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زمین پر الٹا لٹادیا جبکہ وہ کہتا رہا کہ اس سے سانس نہیں لیا جارہا۔40 سالہ میتھیو کولنز، 38 سالہ کرسٹوفر برینک اور 34 سالہ ٹموتھی رینکائن پر قتل کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ جیوری کا کہنا تھا کہ تینوں پولیس افسران پر قتل کا الزام کسی بھی زاویے سے ثابت نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں