لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے، محسن نقوی نے ہدایات جاری کردیں،چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورے کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیئے،محسن نقوی نے کہا سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تاخیر سے دینے والی ہسپتال کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہو گی،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا
