اسلام آباد/تتہ پانی( نیوزڈیسک)پاکستان کی بدلتی سیاسی صورتحال کے آزادکشمیر کی سیاست پر بھی اثرات مرتب ہونے لگے،سنیئر ترین پارلیمنٹرین وسابق سنیئر وزیر ملک محمد نواز خان نے اپنے ہزاروں ساتھیوں وکارکنوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ،انہوں نے باقاعدہ شمولیت کا اعلان بنی گالہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں اعلی قیادت کی موجودگی میں کیا ،حلقہ راج محل سٹی کوٹلی سمیت آزادکشمیر کے دیگر حلقہ جات کے مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادجموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن تھا لیکن عمران خان نے اپنی نا اہلی اور نا تجربہ کاری سے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ملک میںمعاشی بہتری کیلئے سیاسی استحکام لازم ہے آج عوام کی امیدیں مسلم لیگ(ن) سے جڑی ہوئی ہیں ہمیں یقین ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں جلد ملکی حالات بدلیں گے اور مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ 8فروری کے انتخابی نتائج پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور یہ ہماری بقا کا معاملہ ہے کوئی مسلم لیگی کارکن اس حوالے سے سستی کا مظاہرہ نہ کرے آپ نے 8فروری کی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں بھرپور حصہ ڈالنا ہے اور جہاں جہاں آپ اثر رسوخ رکھتے ہیں اپنا کردار ادا کریں مہاجرین جموںو کشمیر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے محمد نواز شریف کا ساتھ دیں کیونکہ مسلم لیگ(ن)کامیاب ہو گی تو پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو گا اور ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہیں کشمیریوں کا بہترین وکیل ہو سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اور اتحاد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے آپسی اختلافات بھلا کر ہمیں جماعت کے لیے کام کرنا ہوگا ملک نواز جیسے آزمودہ کار سیاسی کارکنان کی شمولیت سے جماعت کو تقویت ملی ہے اس پر میں ان کو اور ان کے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں راجہ نصیر احمد خان صاحب کی محنت رنگ لائی اب سب کی ذمہ داری ہے کہ کوٹلی جو آزادکشمیر مسلم لیگ ن کا مظبوط ترین قلعہ تھا میں دوبارہ مسلم لیگ ن کو ناقابل تسخیر بنانا ہے ملک صاحب اور ہم اکٹھے رہے اب وہ پھر ہمارے ساتھ شامل ہوے ہیں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے خوشدلی سے انہیں خوش آمدید کہا ہے آزادکشمیر میں ہمیں ہر وقت انتخابی عمل کے لیے تیار رہنا چاہیے اگرچہ مدت 2026 میں مکمل ہوگی لیکن جماعت کو ابھی سے تیاری کرنی ہے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی وطن واپسی سے ملک میں امید کی نئی کرن پھوٹی ہے ہمیں پوری امید ہے کہ وہ اس منجدھار سے ملکی کشتی کو نکالیں گے اور ایک معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان کی پھر سے بنیاد ڈالیں گے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدمہ لڑنے کی نہ صرف صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اسے زمینی حقائق کا بھی ادراک ہے اور آج وقت آگیا ہے کہ ہم ملکر اپنے بھائیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں .پاکستان لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ملک محمد نواز خان آج اپنے اصل گھر مسلم لیگ (ن) میں آ گے ہیں ہم ان کے تمام ساتھیوں کوخوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کو جاز مقام دیا جائے گا۔
