ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں راس الخیمہ کی امارت نے 16,500 درہم کی سالانہ لاگت سے ”ویزا فار لائف“ کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 16,500 درہم کی سالانہ فیس کے لیے ویزا متعدد فوائد پیش کرتا ہے جن میں متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ، تھرڈ پارٹی ویزا پروسیسنگ ، میڈیکل ٹیسٹ ، امارات کا شناختی کارڈ ، کاروباری لائسنس کے لیے پیشگی منظوری اور مشترکہ ورک اسٹیشن کا استعمال شامل ہے۔ 16،500 درہم کمپنی سیٹ اپ پیکیج میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے تمام فیس شامل ہیں۔
