اہم خبریں

خواتین بھی ملکی ترقی کا حصہ بنیں گی،عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ آج مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کیے گیے، سو سے زائد خواتین نے انٹرویوز میں حصہ لیا۔ خواتین امیدواروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنے شعبے میں ٹیکنوکریٹس بھی شامل تھیں۔ خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں ملکی ترقی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ جو خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان کا آج کے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے خود خواتین امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری ذہن رکھنے والی جماعت ہے۔ بورڈ میں خواتین امیدواروں کے 5 گھنٹے طویل انٹرویوز ہوئے۔

متعلقہ خبریں