اہم خبریں

ملک بھر میں انتخا بی سر گر میو ں کا آ غا ز کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں انتخا بی سر گر میو ں کا آ غا ز ،کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امیدوارشام ساڑھےچار بجے تک کاغذات حاصل اور جمع کرا سکتے ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ 22دسمبر تک جاری رہے گا، امید واروں کی ا بتدا ئی فہر ست 23 دسمبر کو جا ری کی جا ئے گی ،کاغذات کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر جبکہ اعتراضات 3 جنوری کودائرکروائےجاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی ، انتخابی نشانات 13جنوری کو الاٹ کیےجائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں پر 83 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کرلیئے۔ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق این اے 46 کیلئے 13، این اے 47 کیلئے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کیئے۔

متعلقہ خبریں