غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطین پر اسرائیلی بربریت جاری ،بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صیہونی فورسز نے جبالیہ کیمپ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ، 27 شہید ۔اسرائیلی فورسز کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی۔ شمالی غزہ میں واحد الاہلی ہسپتال کوبھی کام بند کرنے پر مجبور ہسپتال کا عملہ، مریض اور پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ الرمال کے علاقے میں دو ٹاورز پر بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہو ئے ۔نصیرت کے پناہ گزین کیمپ پر حملےمیں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو ئے ۔ شہید ہو نے والوں میں صحافی حنین القشتان اور ان کے اہلخانہ شامل ہے ۔