کوئٹہ ( اے بی این نیوز )بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کررہا ہے،لوگوں کی نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس سامنے آرہا ہے،نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہے، بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں
