اہم خبریں

ارجنٹینا ، مہنگائی کے طوفان سے تنگ عوام کی ذہنی حالت بگڑنے لگی

بوئینوس ایئرس(نیوزڈیسک) ارجنٹینا ، تاریخ میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ، مہنگائی کے طوفان سے تنگ عوام کی ذہنی حالت متاثر ہونے لگی ، بڑھتی ہوئی مہنگا ئی کے باعث شہری ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہو نے لگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ماہرِ نفسیات بیانشوٹی نے بتایا کہ زیادہ تر مریضوں کی تعداد ان کی آتی ہے جنہیں طویل مدتی معاشی پلاننگ کو لے کر گھبراہٹ، خدشات لاحق ہیں جن کی وجہ سے ان میں نیند کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔رواں سال ارجنٹینا میں مہنگائی کی شرح 140 فیصد کی ریکارڈ ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے ملک کی کرنسی کی قدر بھی تیزی سے گری ہے۔ علاوہ ازیں روز مرہ کھانے پینے کی اشیا بھی شہریوں کی قوتِ خرید سے بہت دور ہوچکی ہیں۔دوسری جانب یہ بھی خیال رہے کہ ارجنٹینا میں ماہرینِ نفسیات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹینا میں ہر 1 لاکھ لوگوں میں 194 ماہرینِ نفسیات ہیں جو کہ قریبی ملک ناروے اور فن لینڈ سے 3 گنا زیادہ ہے۔مزید برآں ملک میں اب معیشت مختلف گھریلوں مسائل کا 49 فیصد حصہ بن چکا ہے جو کہ کسی عمومی مسائل سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں