قاہرہ(نیوزڈیسک) موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ،الیکشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدارتی انتخاب 2024 میں ریکارڈ ووٹنگ کی گئی۔ووٹنگ کی شرح 66.8 فیصد رہی، یہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ہے۔















