پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے دوران آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آئے، ہم نے فراخدلی سے اتنی بڑی تعداد کو سنبھالا ، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پاکستان نے جلدبازی سے کام لیا،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں خصوصی مضمون،لکھا بہت سے غیر قانونی لوگ بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کوئی ٹیکس نہیں دیتے، اگست 2021 سے 16 افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملے کئے،افغانستان سے جب سکیورٹی مسائل پر بات کی تو انہوں نے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا، پھر ہم نے اپنا گھر ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی افراد کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے کر ہم اپنی قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے















