اہم خبریں

ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ،سلیکٹڈ کو لانے کیلئے کھیل کھیلا گیا،نوازشریف

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ترقیاتی کام ہم نےکرائے ووٹ کسی اورکوپڑگیا،کتنی بری بات ہے ،2018میں آرٹی ایس بند کر کے حکومت لائی گئی تھی وہ موٹروے بھی نہیں بنا سکی۔انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا کھیل سلیکٹڈ کو لانے کیلئے کھیلا گیا،ناانصافیاں ہوتی ہیں خاموشی سے برداشت کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ترقی والے لوگ ہیں ،غریبوں کا دکھ درد بانٹنے والے ہیں،1999میں صبح کو وزیر اعظم تھا اور شام میں ہائی جیکر بن گیا،سوچا بھی نہیں تھا 2017میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مقصد صرف یہ تھا سلیکٹڈ بندے کو لانےکیلئے وزیر اعظم کو فارغ کر دیا جائے ،بلیک لاڈکشنری دیکھنے کے بعد مجھے فارغ کر دیا گیا،قانون اور آئین میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود نکالا گیا،ان کا مقصد صرف مجھے نکالنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے سکھر تک موٹر وے بنائی ، ملک دہشتگردی ختم کی اور کراچی میں امن قائم کیا، سندھ میں کوئلے سے بجلی ہم نے بنائی ۔

متعلقہ خبریں