اہم خبریں

خیبرپختونخواہ میں کھاد کی مختلف اقسام پر پابندی عائد

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایمونیم نائٹریٹ ، کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پر پابندی عائد ۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ۔صوبائی حکومت کی کھاد ڈیلروں کو عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایات ۔ اگر کسی بھی کھاد ڈیلر کے پاس، اس کی دکان یا گودام میں ایمونیم نائٹریٹ یا کیلشیم ایمونیم نائٹریٹ کھاد پائی گئی تو ضبط کرلیا جائے گا اور ملوث ڈیلروں پر بھاری جرمانے کیئے جائیں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سرکاری لائسنس پر ایمونیم نائٹریٹ کے علاوہ علاوہ تمام کھادوں کی فروخت کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں