اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ایم کیو ایم کے راہنمامصطفی کمال نے کہا ہےآج ہم کامیاب ہو گئے ہیں کہ ہم نے مہاجر بلوچ پشتون سندھی سب کو اکٹھا کر دیا،سندھ پر حکمرانی کرنیوالوں نے ہر دور میں بھائی کو بھائی سے لڑوایا ہے، سندھ کے حکمران مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، آج ایم کیو ایم لیاقت آباد اور عزیز آبادکیساتھ ساتھ سہراب گوٹھ کی بھی پارٹی ہے، آج ایم کیو ایم کیماڑی سے لیکر قائد آباد تک کے مظلوموں کی پارٹی ہے، آج کوئی بھائی کو بھائی سے لڑوا نہیں سکتا، حکمران ہمیں لڑوا کر ہماری تعلیم و صحت کے پیسے لوٹتے رہے ہیں، خدا کر شکر ہے اس شہر کے بھائی کو بھائی سے جوڑ دیا ہے، آج کے پنڈال میں تمام زبانیں بولنے والے لوگ بیٹھے ہیں، جس دن کراچی ایک کھنڈے کے نیچے آگیا ،کوئی ہمارے حقوق غضب نہیں کر سکے گا، انہوں نے ہمارے گھروں کے پانی کی لائنوں کا پانی چوری کیا، ہماری لائنوں کا پانی ہمیں ہی بیچا جا رہا ہے،بہت سارے لوگ آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئیں گے، ہم نے 300ارب روپے میں شہر کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا۔