چترال( اے بی این نیوز ) امن کے ثمرات،وادی کیلاش میں مذہبی تہوار چترموس کا آغاز ہو گیا۔تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا جا رہا ہے،تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاؤموس تہوار میں بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا۔بچے اور بچیاں پائن درختوں کی شاخوں کو آگ لگا کے بلند دھواں کرنے کے مقابلہ کرتے ہیں۔















