اہم خبریں

زرداری نے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

کراچی ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت،، آصف زرداری کا پارٹی رہنماؤں کو دو ٹو ک جواب،،گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہاکہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی،آصف زرداری کی پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت ، ملاقات میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ۔پیپلزپارٹی کا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ،، پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر ے گی ،،بلاول بھٹو ملک بھر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے

متعلقہ خبریں