نئی دہلی(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے۔یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔
