اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کے راہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ کرے گی کہ الیکشن کمیشن شیڈول دیں،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن گیم کھیل رہی ہیں،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےالیکشن 8فروری کو ہونی چاہیے،ہم تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ الیکشن کیلئے ا یک ہوجائیں،آراوز عدلیہ سے بھی نہ ہوں سویلین بھی نہ ہوں تو کہاں سے لائیں،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت میں جائیں گے،الیکشن ڈیلے ہونگےتو ملک کیلئے نقصان ہوگا۔
