اہم خبریں

بینک آف پنجاب کے افسرسید انور گیلانی14 سال بعد بحال، تنخواہ ومراعات دینے کا حکم

مظفرآباد( نیوزڈیسک) آزاد جموں کشمیر عدالت العالیہ میں پنجاب بینک کے افیسر سید انور کمال گیلانی کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے عرصہ 14 سال کی جملہ تنخواہ و مرات دینے کے احکامات جاری کر دییے عدالت العالیہ نے مقدمہ عنوانی ریجنل چیف بینک اف پنجاب بنام سید انور کمال گیلانی میں اپلائنٹ کوٹ / لیبر کوٹ کے فیصلہ کو بحال رکھتے ہوئے بینک کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن خارج کر دی اورعدالتی حکم کے بعد فارغ کیئےگئے آفیسرز نے اپنی حاضری رپورٹ دے دی عدالت نے مذکورہ آفیسرز کے بقایاجات کی ادائیگی ااحکامات صادر کر دییے سال 2008 میں دی بینک آف پنجاب مظفرآباد برانچ میں افیسر گریڈ ٹو سید انور کمال گیلانی کو بلاجواز بدوں نوٹس بدون کونسل بدعنوانی ملازمت سے فارغ کردیا تھا جس کے خلاف متاثرہ آفیسر سید انور کمال گیلانی لیبر کورٹ سے رجوع کیا جس کے فیصلہ پر متاثرہ آفیسر کو بحال کردیا بنک حکام /انتظامیہ نے فیصلہ پر عملدرآمد کے بجائے اپیل دائر کردی اپیلائنٹ کورٹ نے بھی اپیل خارج کرتے ھوئے مزکورہ افیسر کا فیصلہ بحال رکھا اس کے خلاف بنک انتظامیہ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہائی کورٹ نے بعد از سماعت لیبر کورٹ کے فیصلہ کو بحال رکھتے ھوئے رٹ خارج کر دی اس طرح آ فیسر مذکور کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا دی گئی تین عدالتوں کے واضع اور حتمی فیصلہ کے باوجود /انتظامیہ نے فیصلہ پر عمل درامد کے بجائے حتمی فیصلہ کے باوجود بینک انتظامیہ افیسر موصوف کے بقایا جات کی ادائیگی میں لیت ولیل سے کام لے رہی ہے اور توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی افیسر موصوف نے عدالتی احکامات پر عمل درامد میں تاخیر کے خلاف بینک انتظامیہ کے خلاف توہین کا کیس دائر کرنے کی غرض سے بذریعہ کونسل لیگل نوٹس جاری کرودیا ہے جس میں بنک انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروئی کی جائے آفیسر موصوف کی جانب سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان عاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنک کی جانب سے سید نذیر کاظمی اور ہمایوں نواز نے پیروی کی

متعلقہ خبریں