اہم خبریں

کرونا وائرس اومی کرون کی 2نئی اقسام نے چائینہ میں انفیکشن ریٹ 90فیصد تک پہنچا دیا

لاہور (نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس اومی کرون کی 2نئی اقسام نے چائینہ میں انفیکشن ریٹ 90فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ اور ملک عزیز میں بھی ان اقسام کے پھیلاؤ کا اندیشہ ہے.اِن خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاؤس میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم نے شرکت کی۔ عہدیداران نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی اقسام سے بچاؤ کیلئے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو ضروری قرار دیا جائے۔ عوام میں نئی اقسام کے متعلق آگاہی مہم فی الفور شروع کی جائے۔ملک بھر کے ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ تمام داخلی مقامات پر سخت مانیٹرینگ کی جائے اور ملک میں داخل ہونے والے تمام افراد کی سکینینگ اور اینٹی باڈی ٹیسٹ لازمی کیا جائے، عہدیداران نے مزید کہا کہ ملک سے باہر جانے والے شہریوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کو آسان بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں