اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم قیمتیں آج سے نیچے آنے کا امکان ہے ۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی لہٰذا ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر نیچے آنے کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے کی کمی متوقع ہے۔















