اہم خبریں

میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دِکھا دی،سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مداحوں کو اپنی نئی فلم موسٹیچ کی پہلی جھلک دِکھادی ۔جمعرا ت کو میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی فلم موسٹیچ سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ۔اس تصویر میں اُنہیں لانگ کوٹ کے ساتھ سر پر اسکارف پہنے ہوئے کافی سنجیدہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم موسٹیچ کی پہلی جھلک ہے، میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ یہ خوبصورت فلم جو کہ میں نے بہت سارے خوبصورت اور محنتی لوگوں کے ساتھ کی تھی، اس سال ممتاز ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول میںنیریٹیو فیچر کومپیڈیشن‘ سیکشن میں منتخب ہوگئی ہے!

متعلقہ خبریں