اسلام آباد (نیوزڈیسک) سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کو سزائے موت سنادی گئی ، ملزم شاہ نواز امیر کو دس لاکھ جرمانہ
بھی مقتولہ کے والدین کو دینے کی ہدایت۔ملزمہ ثمینہ شاہ کیس سے بری ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،ملزم شاہ نواز امیر سمیت سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کمرہ عدالت میں موجود تھے ،ملزم کے والد ایاز امیر اور والدہ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،عدالت نے 9 دسمبر کو سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔