اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی،مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29 فیصد ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے شماریات بیوروکی بریفنگ بتایا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہے جس کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے،اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو صوبوں کے ساتھ مل کر کھادکی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔