اہم خبریں

پاکستان میں شہباز طرز کی مخلوط حکومت بننے کا امکان

نیو یارک ( اے بی این نیوز     )انتخابات کے بعد پاکستان میں شہباز طرز کی مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے ،عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا پاکستان میں ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ ،،، فچ کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت برقرار ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کی قید اور رہنماؤں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ سے الیکشن جیتنے کا امکان کم ،،، پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مارچ میں موجود ہ قرضہ پروگرام ختم ہوجائےگا،،پاکستان کو اس کے فوری بعد آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کرنا پڑیں گے،اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں، الیکشن کے باعث معیشت کی بہتری کی موجودہ اصلاحات کو خطرہ ہو سکتا ہے،سیاسی جماعتوں کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل نہ کرنے کی تاریخ موجود ہے ، اس بات کا خطرہ ہے کہ معیشت میں بہتری نظر آتے ہی اصلاحات پر عمل روک دیا جائے

متعلقہ خبریں