اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کےبجلی صارفین ہوجائیں تیار ، بجلی ایک روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہو نے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ،اضافہ گذشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔ نیپرا کی جانب سے 1درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کی جائے گی ۔