اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا کہ موسم اور حالات کوئی بھی ہوں پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ہی اہم ہیں،لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے بیانات دیتے رہتے ہیں ۔ کورٹ روم میں آغا سراج اور شاہد خاقان عباسی کی بھئ ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا مصا فحہ کیا ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی، آپ بہت اچھے اور اصول پسند انسان ہیں، کراچی میں رہائش یا گاڑی کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں، آغا سراج نے شاہد خاقان عباسی کو بڑی آفر دیدی۔