واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیل ہے،پاکستان جنگ بندی قرارداد کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے کچھ دوستوں نے قرارداد میں ایک طرفہ ترمیم کی تجویز دی ،الزام حماس کو دینا اور اسرائیل کو بری الذمہ قرار دینا قابل مزمت ہےاس جنگ کا ذمہ دار خاص کر اسرائیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بم، میزائل اور ڈرون سے غزہ میں حملہ کیا،امید ہے اراکین اسرائیل کو غزہ کی اوپن ایئر جیل پر بمباری میں ان کے کردار کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے،اسرائیل کا مقصد صرف ایک قوم کو نہیں بلکہ فلسطین کے پورے تصور کو مٹانا ہے۔