اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگا ئی کا سیلاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے، دستاویز ات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 19 روپے 66 پیسے مہنگا، عام مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2820 روپے 34 پیسے میں فروخت ہورہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا 2840 روپے میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے 20 روپے تک مہنگی فروخت ہورہی ہے، عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے میں فروخت ہورہی ہےیوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فی کلو 155 روپے میں دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں