لاہور(نیوز ڈیسک) سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بھی بڑی کارر وائی،9 دہشتگرد گرفتار اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر لاہور سمیت بہاولنگر سیالکوٹ ،فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور اور حافظ آباد میں آپریشن کیا جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کی گیا ۔ لاہورسے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفت میں لیا گیا جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ دیگر پکڑے جانے والوں میں دہشتگردوں میں عبدالرحمن، عبدالوحید، عمران علی ،عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ اور عمر فاروق شامل ہیں ۔