اہم خبریں

ن لیگ کی سندھ سے بھی انتخابی مہم شروع،کھیئل داس

کراچی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ سندھ سے بھی ن لیگ کی انتخابی مہم شروع ہونے والی ہے ،اس سلسلے میں لیاری کیماڑی ملیر اور کورنگی پر ورکرکنونشن منعقد کیئے جائیگے۔ تفصیلات سندھ سے مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صدر کھیئل داس نے کہا کہ سندھ سے بھی ن لیگ کی انتخالی مہم شروع ہونے والی ہے ،پہلا ورکرز کنونشی 15 دسمبر کو حیدر آباد دوسرا نوشہروفیروز اسی طرح سانگھڑ اور میرپور خاص بھی اجلاس منعقد ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمیت بشیر میمن، نہال ہاشمی سمیت دیگر قیادت اجلاس سے خطاب کرے گی جبکہ 20 تا 25 دسمبر کو ہونے نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں