اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے۔ عدالت نے آج فریقین سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں درج کیے گئے تین مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

متعلقہ خبریں