نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آرٹیکل 370 کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے گی،5 رکنی بینچ نے اگست اور ستمبر کے دوران کیس کی سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ملک کے آئین کی شق 370 پارلیمان کے ذریعے ختم کردی تھی۔