اہم خبریں

چینی لہسن امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار،امریکی سینیٹر کا تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک(نیوزڈیسک)چینی لہسن امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ امریکی سینیٹر نے چین سے درآمد ہونے والا لہسن امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے امریکی وزیر تجارت کو خط لکھ کر چینی لہسن کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔خط میں امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے چینی لہسن اگانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ چین دنیا بھر میں لہسن کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے اور امریکہ اس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین سے منگوایا جانے والا لہسن امریکا کیلئے نہ صرف صحت اور معیشت بلکہ قومی سلامتی کیلئےبھی خطرہ بن چکا ہے ،دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا کا بھی شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو چین کا لہسن زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اس وقت امریکا اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک دیگر چیزوں اور پھلوں کے ساتھ ساتھ چین کی سبزیاں بھی استعمال کر رہے ہیں اور چینی دنیا بھر میں لہسن ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔چینی لہسن پر امریکی سینیٹر کی حالیہ تشویش سے قبل بھی امریکی سیاست دانوں اور ارکان اسمبلی چینی اشیا پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن اس باوجود امریکا میں چین کی ٹیکنالوجی مصنوعات سمیت دیگر چیزیں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔چین سے لہسن منگوانے سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں پر امریکی حکومت نے پہلے ہی بھاری ٹیکس نافذ کر رکھا ہے تاکہ عوام میں چینی اشیا کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاہم امریکی سینیٹر نے چینی لہسن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں