واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جوبائیڈن حکومت پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا،فلسطینی اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، امریکا کو غزہ کے بچوں تک خوراک، پانی اور طبی سامان کی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔