لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے سامنے آکر خاتون نے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بلند کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ چارلس متوجہ ہوئے تو خاتون نے فلسطین آزاد کرو اور جنگ بند کرو کے نعرے لگا دیے جس پر برطانوی بادشاہ نے خاتون کی بات سنی ان سنی کردی مگر خاتون خاموش نہ ہوئی۔واضح رہے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 18 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 45 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مزید بمباری جاری ہے۔















