راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دال ،سبزیوں ، گوشت اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔راولپنڈی میں 324 روپے فی کلو میں ملنے والی زندہ مرغی 350 روپے اور مرغی کا گوشت 500 روپے سے زائد میں بکنے لگا، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ، سرکاری نرخنامے پر عمل نہیں کیا جا رہا۔گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیںدوسری جانب ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے بھی خوفناک ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنا معمول بن گیا ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی 50 سے 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔















