اہم خبریں

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) باولی ووڈ کے مشہور اداکارنعیم سعید عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے۔ تفصیلات مطابق وہ کچھ عرصے سے کینسر کے موزی مرض میں مبتلاء تھے وہ کینسر کی آخری سیٹج پر تھے گزشتہ روز اُن کی حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے ان کی عمر 67 سال تھے ۔ ان کی آخری رسومات میں بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین جونی لیور ،آدیتیا پنچولی سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ جونیئر محمود نے اپنی فلم زندگی کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا ۔ وہ اب تک 250 سے زائد فلم میں کام کر چکے تھے ۔ ان کی مشہور فلموں میں کٹی پتنگ اور میرا نام جوکر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں