لاہور(نیوز ڈیسک) کراچی میں فضائی آلودگی عروج پر پہنچ گئی، محکمہ موسمیات نے موسم مزید خشک رہنے کی پیش گوکئی کردی دوسری طرف لاہور میں ایک بار پھر فضائی آلودگی بڑھنے لگی،ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ ،آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا ، شاہراہ قائدکے قریب ایئر کوالٹی انڈیکس 505 ریکارڈ ،ڈیفنس کے علاقہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑ ھنے لگیں ما ہر ین صحت کی شہریوں کو ما سک پہننے اور احتیا طی تدابیر اختیا ر کر نے کی ہدایت،، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے سموگ سے متعلق اگلا ہفتہ مشکل ہے، بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں، اس وجہ سے اسکول بھی بند نہیں کرسکتے۔