اہم خبریں

چھتیس ارب کے اجارہ سکوک فروخت کردیئے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے 36 ارب کے اجارہ سکوک فروخت کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ابتک 36 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے اجارہ سکوک باؤنڈ فروخت کیئے ہیں جس کی نیلامی کا کٹ آف ایلڈ 19 اعشاریہ 52 فیصد رہا ۔ اجارہ سکوک باؤنڈ کی فروحت کیلئے حکومت کا ہدف 30 ارب کی نیلامی تھی لیکن اس کی فروخت اور عوام کا ر حجان اس سے کئی زیادہ نکلا ۔ دوسری طرف سرمایہ کارروں کی طرف سے اجارہ سکوک باؤنڈ کی خریداری میں مثبت رحجان دیکھا گیا ، سرمایہ کاروں کی طرف سے 478 ارب مالیت کے اجارہ سکوک خریدنے کی پیش کش کی تھی۔

متعلقہ خبریں