واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ،ووٹنگ میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے جنگ بندی کی حمایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے قراداد کی مخالفت کی جبکہ برطانیہ ووٹنگ سے غیر حاضر رہا ،جنگ بندی کی قرارداد عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔