بغداد(نیوزڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے، بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کی صبح چار بجے کے قریب عراقی دارالحکومت کے وسط میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سائرن بجائے گئے جن میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی گئی ،ابتدائی طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔















