لاہور(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بری ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے احد چیمہ کی بریت کافیصلہ سنادیا، نیب نے رپورٹ جمع کرائی تھی کہ احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا، احدچیمہ عدالت موجود تھے،میڈیا سے گفتگو میں کہاکئی بے نامی دار انتقال کر گئے ،میری والدہ بھی فوت ہو چکی،رشتہ داروں کی اپنی جائیداد تھی۔