اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نیا چیئرمین توشہ خانہ کیس کی نااہلی تک منتخب کیا گیا ہے ،نااہلی ختم ہونے پر عمران خان جنرل الیکشن بھی لڑیں گے ،انہیں الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے،ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے،ہم اس کاغذی نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کوئی حلقہ قانون کیخلاف ہے تو ہم اس کو بھی چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر بھی غیر آئینی تھا الیکشن کمیشن الیکشن کروائے آرڈر کو چیلنج کرنا ہمارا کام ہے ۔