اہم خبریں

یواین جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے منظور ہونیوالی قرارداد کو 168 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ امریکا سمیت 10 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔ فلسطین میں امدادی کاموں کیلئے قرارداد کو 165 ووٹوں پڑے ، پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے قرارداد کو 163 ووٹ سے منظور ہوئی ، فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کیخلاف قرارداد کو 149 ووٹ پڑے ، اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے منظور ہونے والی قرارداد 86 ووٹوں سے منظور ہوئی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کا سہارا لیتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں