اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر ابتدائی سماعت آج کرے گا۔پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 افراد نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق اور دیگر شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی علی گوہر کہتےہیں بانی چیئرمین جس کو کہیں گے ٹکٹ دیا جائے گا، بلے کے نشان پر ہی ٹکٹوں کی تقسیم کی جائے گی ،کوئی بھی سیاسی لیڈر پارٹی سربراہی فیملی سے آگے نہیں لینا چاہتا ، صرف ہماری پارٹی نے ایک ورکرز کو لیڈر شپ دی ہے ۔