ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کا ایک فوجی طیارہ ظہران میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا ایک فوجی طیارہ ظہران میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے ،حادثہ جمعرات کو پیش آیا،سعودی امور دفاع کے حکام کے مطابق اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ۔
