اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کولطیف کھوسہ اوربشریٰ بی بی کی آڈیو کے فرانزک کرنے کاحکم دیدیا۔ درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی بھیجنے کی ہدایت کردی گئیں۔ ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری ،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئےپیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہورہی ہے؟ لطیف کھوسہ نے کہا وکیل اور موکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے،جسٹس بابر ستارنے ریمارکس دیئے آپ کو تو پتاہوناچاہیے بگ باس سب سن رہاہوتاہے،جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے، جسٹس بابر ستارنے استفسارکیا آڈیوکون ریکارڈ کررہاہے،لطیف کھوسہ نے کہا سب کو پتاہے کون ریکارڈ کرتاہے،جسٹس بابر ستار نے کہا ہم مفروضے پر تو نہیں چل سکتے،لطیف کھوسہ نے کہا یہ میرانہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے،وکیل موکل سے آزادی سے بات نہ کر سکے تو نظام انصاف کیسے چلے گا،عدالت نے مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی