تل ابیب (نیوزڈیسک) غزہ میں خوفناک جنگ اور فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی۔نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس کو یہ ذمہ داری سونپنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسےفوج کے بغیر ملک بنانا چاہیے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ غزہ کو عسکریت سے پاک کرنے کیلئے صرف ایک ہی فوج یہ کارروائی دیکھ سکتی ہے اور وہ اسرائیلی فوج ہے۔ امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ پر حملے جنوری تک جاری رہ سکتے ہیں، جنوری کےبعد غزہ میں اسرائیل کےٹارگٹڈ حملے جاری رہیں گے۔اسرائیلی ملٹری چیف ربی کا بیان ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، بریگیڈیئر جنرل ایال کریم نے جنگ میں خواتین کی عصمت دری کو جائز قرار دیا تھا۔
