اہم خبریں

موقع ملا تو پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان مستقبل میں ملکی معاشی تر قی کا محور و مرکز ثابت ہوگا،دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔ سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ن لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل اور ہماری جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان کا دورہ کیا،ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ، بلوچستان میں عام انتخابات بارے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں